Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری

پشاور( اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے عوامی مفاد کے لئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹرسیف نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے سرکاری کالجز میں تین ہزارسے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی ہے جس سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مزید بہترہوگا۔

اجلاس میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگراتھارٹیز کے لیے ایک ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی گئی تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

کابینہ نے بعض اسکولوں اورکالجزکوآؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ جدید انتظامی طریقوں کے تحت تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے کابینہ نے ویمن پراپرٹی رائٹس رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خواتین کوجائیداد میں اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں صوبے میں انتظامی ڈھانچے کوبہتربنانے کیلئے دو نئے اضلاع، ضلع پہاڑپوراورضلع اپرسوات کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

ان فیصلوں کوعوامی فلاح، بہتر گورننس اور تعلیمی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قراردیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

یہ بھی پڑھیں