پشاور( اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد بات چیت ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویزسے اتفاق کرلیا ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی باعزت اورمرحلہ وارطریقے سے ہونی چاہیے تاکہ انسانی ہمدردی اورخطے کے امن دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام کے اثرات صوبے پربراہِ راست پڑتے ہیں اوراسی وجہ سے خیبر پختونخوا کوامن وامان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اورعوام نے بے شمارقربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اورصوبے کو درپیش چیلنجز پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں:ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کی پیشگوئی


