Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا اسمبلی کا بڑا فیصلہ! عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور

پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔

عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح کے فیصلے کسی سیاسی یا ذاتی عناد کے بجائے صوبے کے عوام کے مفاد میں کیے جائیں۔

اس کے علاوہ حکومت رکن عبدالسلام نے بانی چیرمین کا علاج شوکت خانم اور ذاتی معالج سے کرانے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔
مزید پڑھیں‌:ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

یہ بھی پڑھیں