Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک

ٹانک ( اوصاف نیوز)سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 8 خوارج کے کارندے مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے کارندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ’’عدم استحکام‘‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی انسداد دہشت گردی مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے تاکہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں‌:اسنو وائٹ کی ایول کوئین غائب؟ ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا!

یہ بھی پڑھیں