Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنیوالے مبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی

پشاور(اے بی این نیوز) فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔

پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔

فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد بی آر ٹی اسٹیشن کےقریب8 بج کر7 منٹ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے دھماکے سےقبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے بی آر ٹی اسٹیشن پرکچھ وقت گزارا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا خودکش بمبار ہے جس نے ٹوپی پہن رکھی تھی اورچادر بھی اوڑھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں۔پشاور ، ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہو گئے

یہ بھی پڑھیں