Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مردان پولیس کے مطابق حادثےکا شکار وین دیرجارہی تھی، وین نےسائیڈ پر پارک کی گئی بس کو پیچھےسےٹکر ماری۔

موٹروے پولیس کے مطابق اسماعیلہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثےمیں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہےجن میں سے 3کی حالت نازک ہے۔

موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیں