Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل

لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیرصحت پنجاب و رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی ان سے ملنے کے لیے اسپتال آئی تھی۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب ان کی وکیل نے کہا کہ یاسمین راشد کی طبعیت تاحال ناساز ہے، تاہم اسپتال میں مبینہ طور پر صحافیوں کی ملاقات پر پولیس حکام ناراض ہوئے اور یاسمین راشد کو اسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈلواکر ڈسچارج کرکے جیل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں