لاہور(نیوزڈیسک)کسٹم حکام کی علامہ اقبال ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایئرہوسٹس نے بھاری کرنسی اپنی جرابوں میں چھپا رکھی تھی ،ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکورہ ایئرہوسٹس کو آئی اینڈ پی کے حوالے کردیا،
ڈی سی کسٹم راجہ بلال نے میڈیا کو بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔کرنسی سمگلنگ کا واقعہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں پیش آیا ، پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
بھاری رقم برآمد ہونے پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرنے کے بعد ایئر ہوسٹس کو آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا
کوئی محکمہ رہ نہ جائے دنیا میں ہمارا نام روشن کرنے میں!!
سب کرپشن میں چور ہیں
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کاروائی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں 37 ہزار… pic.twitter.com/F4TpwMkO6C— Asma Azam (@AsmaAzam71) July 27, 2024



