راولپنڈی(نیوز ڈیسک) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے گلریز فیز 2 میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر ملزمان گاڑیوں کے شو روم پر شدید فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔آٹو میٹک اسلحے سے فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک کار اچانک شوروم کے سامنے رکتی ہے جس میں سے ایک شخص اتر کر کلاشنکوف کے ذریعے شو روم اور اندر کھڑی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہےگاڑیوں کے شوروم کے مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر چچا کے پلازے پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی
جبکہ ایک روز قبل بھی اسی پلازے پر فائرنگ کر کے موبائل شاپ کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ فائرنگ سے 4 گاڑیوں اور شور روم کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
میرے واش روم میں جاسوسی آلات نصب کئے گئے، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا انکشاف


