Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے، مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی، مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشتگردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس
اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔

دوبارہ زندگی ملی تو شگفتہ اعجاز کو ہی ڈھونڈوں گا، مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو وائرل

یہ بھی پڑھیں