Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ 2دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بن گئے

ساہیوال (نیوزڈیسک )داسو حملے کے ماسٹرمائنڈ سمیت پانچ دہشتگردوں کو ساہیوال جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ جیل روڈ پر مسلح افراد نے گاڑیوں پر حملہ کردیا ، فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر تین دہشتگرددوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ،

واقعہ ماسٹرمائنڈ سمیت 5 دہشت گردوں کی منتقلی کے دوران پیش آیا جب سی ٹی ڈی پولیس دہشتگردوں کو ساہیوال جیل منتقل کررہی تھی ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے جبکہ دیگر تین ساتھی دہشت گرد الگ جیل وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا کہ منتقلی کے دوران سمندری روڈ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے داسو حملے میں ملوث اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد محمد حسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے اہلکار فائرنگ کے دوران بال بال بچ گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،حکام کے مطابق داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں