Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عدالتی اصلاحات تک اتفاق رائے ہوگیا‘، صدر زرداری، بلاول، فضل الرحمٰن، نواز شریف کی آئینی ترمیم پر مشاورت

لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے جہاں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت کی گئی۔ نجی چینل کی کی رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف کی طرف سے دیے جانے والے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سید نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو شامل ہیں۔قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔جاتی امرا آمد پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کا جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لے گی، جب کہ سربراہ جے یو آئی اپنی جماعت کی جانب سے تیار آئینی مسودے سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تینوں جماعتیوں کے مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی مسودے پر پہلے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل بلاول ہاؤس کراچی میں آئینی ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو سے ملاقات کی، مجوزہ آئینی ترمیم پر آج کا اجلاس حوصلہ افزا رہا ہے، نوازشریف نے عشائیے پر دعوت دی، صدر پاکستان بھی تشریف لائے، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کی قیادت بھی موجود تھی۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کچھ نکات پر اتفاق اور کچھ پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں، آئین میں ایسے ترامیم لائی جائیں تو اداروں میں اصلاحات کا سبب بنے، آئین کی بالادستی کو مضبوط بنایا جائے، اسلام آباد پہنچ کر تحریک انصاف کی قیادت سے بات کروں گا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مشاورت کے بعد اتفاق رائے کی طرف بڑھتے جارہے ہیں، مناسب وقت پر آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور کروالیں گے، کل جو اتفاق رائے 2 جماعتوں میں تھا وہ آج 3 جماعتوں کے درمیان ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل ریفارمز پر تینوں جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے، کچھ نکات پر مزید مشاورت ہوگی، ایک دو روز میں پیش رفت ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا جس میں26 ویں ائینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بھی 11 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔سید خورشید شاہ کی زیرصدارت آج ہونے والے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں صرف 12 اراکین ہی شریک ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم میں مصروفیت اور راستوں کی بندش کے باعث زیادہ تر ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مسودوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت نہیں کی، کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کا کوئی مسودہ فراہم نہیں کیا گیا۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروز جمعرات،17 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں