Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کے اسٹاف کو سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ بننے سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سوشل میڈیا پر جاری کسی بحث کا حصہ بننے سے روک دیا۔محکمہ صحت جانب سے جاری ایک مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں اور سیاسی گفتگو کے میسجز کو سوشل میڈیا پر آگے نہ بڑھائیں۔

مراستے میں کہا گیا کہ حکومت سے متعلق غیرمصدقہ اور جھوٹی خبروں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیا جائے۔محکمہ صحت نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر شخصیات، گروپوں اور مذہب پر گفتگو سے بھی اجتناب کرے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری مراسلہ جات کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے ان کا تجزیہ کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔
سندھ: نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں