Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پنجاب میں دھند ، سموگ کا راج ،موٹروے بند،تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اسموگ اور دھند کا راج برقرار ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا بدستور پہلے نمبر پرہے۔ صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس آٹھ سو بارہ تک پہنچ گیا۔شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور اور ملتان میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن برقرار ہے۔صوبائی حکومت نے تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی جبکہ اسکول مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی رات آٹھ بجے تک کھلیں گی جبکہ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی صورتِ حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کو 50 فیصد کردی۔ملازمین کی پچاس فیصد حاضری پر منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کروایا جائے۔انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب اسموگ اور دھند کی شدت میں کمی کے لیے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ ہے۔ جہلم اور گوجرخان میں کلاؤڈسیڈنگ سے مصنوعی بارش کی گئی۔ لاہور میں بھی بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسموگ کا معاملہ انتہائی شکل اختیار کرچکا ہے۔ شہریوں کے لیے معمولات جاری رکھنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ اسموگ کے باعث بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ معمر اور بیمار افراد کو سانس لینے میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔اسموگ کے نتیجے میں معمول کی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں۔ پنجاب میں تدریس کا عمل بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ دن کے وقت بھی سفر دشوار ہوچکا ہے۔رات کو صورتِ حاصل اور بھی پریشان کن ہو جاتی ہے۔ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ اسموگ کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار عوام کی مدد کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

پاکستان میں آج بروزہفتہ،16نومبر 2024 سونے کی قیمت میں‌کمی، 2لاکھ 71 ہزار روپے میں‌فروخت

یہ بھی پڑھیں