Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

فواد چوہدری کہہ چکے جیسا بانی پی ٹی آئی کہیں گے ویسا ہی کرینگے،اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مذاکرت میں کیا ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں ابھی تو سیاسی صورتحال بہت خراب ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چودہری کہہ چکے ہیں کہ میری سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے۔

بھارتی ڈراما آرٹسٹ حنا خان اہم اعزاز ملنے پربرہم کیوں؟بڑی وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں