راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت کے ساتھ ہوئے ابتدائی مذاکرات کے حوالے سے بریف کرے گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے متعدد رہنما عدالتوں میں پیشیوں کے باعث مذاکرات کے پہلے دور کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے آفیشل ترجمان ہوں گے، مذاکراتی عمل سے متعلق تمام معلومات اور پیشرفت صاحبزادہ حامد رضا میڈیا کو دیں گے۔
انسانی تاریخ کا سب سے مہلک دن، جب ایک ہی جھٹکے میں 8 لاکھ لوگ مرے، وجہ کوئی جنگ نہیں


