فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ملکی معاشی بحالی کے نتیجے میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں بھی نیچے آنے لگی، فیصل آباد کی غلہ منڈی میں گزشتہ دو ماہ میں دالیں فی کلو 50 روپے سے 100 روپے تک سستی ہوگئیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل میں 30 روپے فی کلو تک کی کمی آئی۔
دال چنا 375 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 300 سے کم ہوکر 250 روپے جبکہ دال ماش 90 روپے کمی کے بعد 430 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے مقامی انتظامیہ نے بھی کارروائیاں تیز کردیں۔کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے۔
معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات تیز، دالیں، گھی اور کوکنگ آئل100 روپے تک سستا


