لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثات میں ہیڈ انجری کے باعث اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی لانا ہدف ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں آج بروزجمعۃ المبارک، 24جنوری 2025 سونے کی قیمت میں معمولی کمی کا سامنا



