Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا ملازم پر تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی

‏شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)دوران ڈیوٹی واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا درجہ چہارم کے ملازم پر تشدد، سرعام تھپڑ رسید کئے، گھونسے ٹھڈے مارے اور پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی شیخوپورہ رمضان راشن پروگرام کے کاؤنٹر پر رش دیکھ کر غصے میں آ گئے۔ بغیر تصدیق کے ایک نوجوان کو ڈانٹا، اس نے کہا میں تو سرکاری ملازم ہی نہیں۔ پھر اسی نام کے دوسرے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس نے بھی کہا کہ میں سرکاری ملازم ہی نہیں۔ اسی دوران ذوالفقار نامی ملازم واش روم سے واپس آیا تو ڈی سی آگ بگولا ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔ بعد ازاں ملازم کے واش روم جانے کی تصدیق ہونے پر اسے دوبارہ کام کا حکم دے کر چلے گئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق، 6 زخمی

یہ بھی پڑھیں