Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ جنید تاج بھٹی نے آفس میں ہی خود کو گولی مارلی

لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی

پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے

یہ بھی پڑھیں