Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج

یہ بھی پڑھیں