اوکاڑہ(نیوزڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی نقل کر کے جعلی مصالحے بنانے والا ایک یونٹ پکڑ لیا ۔جبکہ ملزمان کو جیل بھیج دیا
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پپلی پہاڑ روڈ پر کی گئی اس کارروائی کے دوران 303 کلو گرام جعلی مصالحے ضبط کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مصالحہ جات میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی مرچیں اور ہلدی پاؤڈر کی پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کا نام استعمال کیا جا رہا تھا
خضدار سکول بس پر حملہ ،فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ،سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
جعل سازی کرنے پر مالک کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعل سازی اور ملاوٹ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین12 ویں چوٹی سر کر لی

