Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کی منظوری

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس میں گزشتہ سال بھرتی کی ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی،صوبائی کابینہ نے پنجاب پولیس میں 1986کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ llپنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔

مراسلے کے مطابق مارچ 2025میں بھرتی سے محروم ہونے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیاہے،صوبے کے 34اضلاع میں1680 سیٹیں مختص کر دی گئی ہیں جس میں15فیصد خواتین ، 10فیصد سابق آرمی ملازم ، 5فیصد اقلیتی اور70فیصد اوپن میرٹ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اگر کوٹہ کے تحت سیٹوں پر امیدوار دستیاب نہ ہوں تو مذکورہ سیٹوں کو اوپن میرٹ میں ضم کر دیا جائے ،ویٹنگ لسٹ پر بھرتیوں کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ،لاہور ضلع کے لیے سی سی پی او لاہور چیئر مین ، سیکرٹری ڈی آئی جی ایڈمن ور ممبر ایس پی ہیڈ کوارٹر ہو گا،دیگر اضلاع کے لیے چیئرمین آر پی او ، سیکرٹری سی پی او /ڈی پی او اور ممبر ایس ایس پی آر آئی بی ہوگا۔

مراسلے میں کہاگیاہے کہ ویٹنگ لسٹ کی بھرتیوں کو 21اگست تک مکمل کرکے آئی جی پنجاب کو تفصیلات بھجوائی جائیں ، 21اکتوبر تک میڈیکل سمیت دیگر تمام بھرتی کے مراحل مکمل کرکے تقرر نامے جاری کئے جائیں ۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں