Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ، آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، فیلڈ مارشل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا فوج پر اعتماد ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اور ہماری قوت کا سرچشمہ ہے۔

فیلڈ مارشل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دینگے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر بزرگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا مظہر بھی ہے، اقلیتی برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا ، معرکہ حق مسلح افواج کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا حامی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے ، کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دینا مسئلے کا واحد ، منصفانہ اور پائیدارحل ہے ، پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ کھڑاہے ، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابراعظم 5 سال میں پہلی بار ٹاپ 2 سے باہر

یہ بھی پڑھیں