Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

26 نومبر احتجاج ، تین ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزا

راولپنڈی( نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج میں ملوث 3 ملزمان کو سزا 4 ، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد عدالت میں پیش کیے جس کے بعد اے ٹی سے کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو سزا سنائی۔

ملزمان کو اقبال جرم کرنے کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ، عدالت میں ملزمان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔

ملزمان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے، اپنے عمل پر عدالت سے معافی کے طلبگار ہیں۔

واضح رہے ملزمان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے ، ملزمان پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اورپولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں کروڑوں روپے کی گندم چوری کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں