Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پنجاب بھر میں عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دوگنا کردی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)عوام کی سہولت کیلئے عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دوگنا کردی گئی۔ ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ اب 30 فیصد کے بجائے عام مارکیٹ میں 60 فیصد چینی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

پنجاب بھر میں چینی کی سپلائی اور نرخوں پر عملدرآمد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کین کمشنر پنجاب نے عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دوگنا کر دی، اب 30 فیصد کے بجائے عام مارکیٹ میں 60 فیصد چینی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی صارفین کو 70 کے بجائے 40 فیصد چینی سپلائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ ہول سیلرز کو 30 فیصد جبکہ شوگر ملز کے نامزد ڈیلرز کو بھی 30 فیصد سپلائی دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی سے بچنے کیلئے ڈیلرز کی فہرستوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔2 روز میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں