بھکر (اوصاف نیوز)ضلع بھکر کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت خراب ہو گئی، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں 15 سالہ بچہ زہریلی لسی پینے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ باقی تمام افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :جانئے آج بروز منگل 16ستمبرڈالر کا ریٹ

