لاہور( اوصاف نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی،زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔
مزید پڑھیں۔ایشیا کپ:پاکستان کا 21 ستمبر کو سپر فور میں دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا

