Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان ( اوصاف نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس میں 13 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں ہونے والا خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی پشت پناہی رکھنے والے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ہونڈا موٹر سائیکل کے شائقین کے لیے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں