Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پنجاب رحمت کارڈ: بیوگان اور یتیم بچوں کے لیے مالی امداد کا نیا منصوبہ

پنجاب رحمت کارڈ

پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام بیوگان اور یتیم بچوں کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا۔ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اس منصوبے کے تحت مستحق خاندانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔ بیوگان کو ایک لاکھ روپے تک جبکہ یتیم بچوں کو 25 ہزار روپے ہر ایک کے حساب سے فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پچاس ہزار سے زائد بے آسرا خاندان اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب رحمت کار ڈعید کے فوراً بعد شروع ہوگا۔ رجسٹریشن موبائل ایپ، ویب پورٹل، کال سینٹر اور زکوٰۃ دفاتر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیوگان اب خیرات پر نہیں بلکہ ریاست کے حقوق کی حامل ہوں گی۔ ہر فرد کو پنجاب کے وسائل پر پورا حق ہے اور حکومت ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی تاکہ حق دار تک حق پہنچ سکے۔

یہ تاریخی اقدام پنجاب بھر کے محتاج خاندانوں کو سہارا فراہم کرے گا اور بیوگان و یتیم بچوں کو بروقت مالی مدد فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں