Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

لاہو ر(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 جون کو طلب کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے اسمبلی سیشن بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو باضابطہ سفارش بھجوائی جائے گی۔ دوسری جانب صوبائی کابینہ کا اہم بجٹ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیں