Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تفصیلات بتا دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کی تفصیلات دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دہشت گردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں پیدل تھے، ایک دہشت گرد تھا۔ گورڈ گاڑی کے قریب آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک اور دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا، پولیس کی موبائل پٹرول پمپ کے قریب کھڑی تھی جو دھماکے کی آواز سن کر پہنچ گئی، شریف گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گرد سے مقابلہ کیا، فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

 مزید پڑھیں:  سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینےکافیصلہ

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ حملہ صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا، خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملے، فنگرپرنٹس سےدہشت گرد کی شناخت کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکیوں سے متعلق خطرات تھے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پولیس بھی الرٹ تھی اور سی پیک اور نان سی پی ای سی سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جناح اسپتال کی ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر نوشین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے 3 زخمیوں کو جناح اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لایا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج نے بتایا کہ زخمیوں میں 2 سیکیورٹی گارڈز اور ایک راہگیر بھی شامل ہے تاہم زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے جو محفوظ رہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے ایک بیگ بھی ملا ہے۔ .

یہ بھی پڑھیں