Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان پانچ ارب فنڈز سے ملک میں افراتفری پھیلارہے ہیں، شرجیل انعام میمن کا عارف علوی کے ٹویٹ کا جواب

کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے عظیم مقصد کی حمایت میں پاکستان کی پہلی نیلامی کا انعقاد کیا،

نیلامی میں 2251 مکانات کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کئے گئے،کیا آپ ایمانداری سے واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کے لیڈر عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے جمع کئے گئے 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟

ایسا لگتا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں صرف ہو گئے ہیں، جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بجائے افراتفری پھیلا رہے ہیں،عمران خان نے چیریٹی فنڈز کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں موڑ دیا ہے، اب وہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور، عامر مغل کی درخواست استثنیٰ مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں