کراچی (نیوزڈیسک) ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے ایک ہی دن میں پانچ بڑے آپریشن ،منشیات کے 7 اسمگلر گرفتار، 59 کلو چرس، سات کلو آئس اور ایک کلو ہیروئن برآمدکرلی ۔ حب ریور روڈ چیک پوسٹ پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، دو منشیات فروش چنگیز علی اور ریاض احمد گرفتار، کار کے خفیہ خانوں سے تین کلو آئس برآمدپرانی سبزی منڈی میں جھنڈا شاہ قبرستان میں ایکسائز ٹیم کا انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ایک کلو گرام ہیروئن برآمد، ایک آٹو رکشہ قبضے میں لے لیا، م
نشیات فروش امجد خان ولد دولت خان گرفتارایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ملیر کی کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب بقائی ہسپتال کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی تیسری کارروائی 40 کلو گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش ضیاء اللہ ولد احسن اللہ کو گرفتار کر لیا گیاکراچی شاہ فیصل میں آپریشن کے دوران 2 ملزمان عبدالرحمان اور نصیر گل گرفتار، 4 کلو آئس اور سات کلوگرام چرس برآمد ایکسائز ٹیم روہڑی کی کارروائی میں ملزم آفتاب احمد بروہی کار سمیت گرفتار، 12 کلوگرام چرس برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف سی این ایس اے کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے
مزید تفتیش جاریکارروائیوں کی اطلاع ملتے ہی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کے دفتر پہنچ گئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کامیاب آپریشنز پر ایکسائز ٹیموں کو شاباشی۔ سینئر وزیرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایکسائز پولیس کی کارروائیاں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہیں۔یہ آپریشنز اور گرفتاریاں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔مزید تحقیقات کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے،


