Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

کراچی( نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ،یہ سسٹم ماہانہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو ملے گا؟

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور صاف توانائی کے فروغ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اقدام سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانا ہے۔

اسکیم کے تحت اہل گھرانے 20 اگست 2025 تک مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا صوبے بھر سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر درخواست دہندگان کی تعداد دستیاب کوٹے سے تجاوز کر گئی تو مستفید ہونے والوں کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ توانائی کے مطابق یہ پروگرام صوبائی حکومت کی اس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی گرڈ پر انحصار کم کرنا، توانائی کے اخراجات میں کمی لانا اور قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ معیار پر پورا اُترنے والے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید پڑھیں‌:سمندری طوفان فلورس سکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ سے ٹکرا گیا، ایمبر وارننگ جاری

یہ بھی پڑھیں