Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔

ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں بچے کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کروایا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ کے اسپتالوں میں منصوبےکے تحت اندراج جاری ہے، 36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش

یہ بھی پڑھیں