Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بارش کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ، نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد(اوصاف نیوز)حیدرآباد میں مسلسل تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے آج منگل کے روز تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکولز و کالجز کی بندش کا فیصلہ طلبہ و طالبات کی حفاظت اور آمد و رفت میں مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بندرہی، اگرچہ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

تاہم ہیرآباد اور پبلک ہیلتھ فیڈر گزشتہ رات 8 بجے سے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،قاسم آباد سے گزرنے والا نالہ مسلسل بارش کے باعث اوور فلو ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں نسیم نگر چوک کے مقام پر نالے کا پانی سڑک پر پھیل گیا۔

مزید پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں