کراچی( اوصاف نیوز) ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری نے کراچی میں مفت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے طلبا کو بڑی خبر دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کراچی میں دسمبر کو میگا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، اس موقع پر قائداعظم کے مزار پر طلبا کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔
انھوں نے بتایا وفاقی حکومت 334 ارب روپے کی لاگت سے 22 میگا منصوبے شروع کرنے جارہی ہے۔
راجہ انصاری نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ایک اچھے انسان ہیں، سندھ میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود وفاق ترقیاتی منصوبے شروع کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، یہ کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے، جماعت اسلامی کی طرح تنقید نہیں بلکہ تعاون چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے قوانین میں تبدیلی

