پشاور ( اوصاف نیوز) سرکاری ملازمین کے لیے نئے رولز جاری کردیئے گئے ، رولز کا اطلاق صوبے کے تمام سول سرونٹس پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس رولز 2025 جاری کر دیے، اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا نے نئے رولز کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹس رولز کا اطلاق صوبے کے تمام سول سرونٹس پر ہوگا اور کنفرمیشن کے بعد سول سرونٹ کو مستقل پوسٹ پر لائن ملے گی۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ عارضی عہدہ یا ڈیپوٹیشن پر جانے کی صورت میں بھی لائن برقرار رہے گی اور سول سرونٹ کو ایک وقت میں صرف ایک پوسٹ پر لائن رکھنے کی اجازت ہوگی،اعلامیہ
نئے سول عہدے پر تقرری کے بعد لائن کی مدت ابتدائی طور پر 14 ماہ مقرر کی گئی اور پروبیشن میں توسیع کی صورت میں لائن مزید 10 ماہ کے لیے بڑھائی جا سکے گی۔
کسی بھی صورت میں لائن رکھنے کی زیادہ سے زیادہ مدت 2 سال ہوگی جبکہ نیم خود مختار اداروں یا نجی اداروں میں تعینات افسران لائن کے اہل نہیں ہوں گے۔
نئے قواعد کے نفاذ سے تمام پرانے احکامات، نوٹیفکیشنز اور رولز منسوخ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا
