Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سائٹ سپر ہائی وے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی( اوصاف نیوز)کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کردیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم کا گھیراؤ کرلیا۔

اینٹی انکروچمنٹ فورس اور قبضہ مافیا کے دوران شدید فائرنگ ہوئی، قبضہ مافیا کی جانب سے تجاوزات ٹیم پر شدید فائرنگ اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔

قبضہ مافیا نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی تباہ کردی، ڈی سی ویسٹ کے حکم پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا جارہا تھا۔

قبضہ مافیا کی جانب سے سائٹ سپر ہائی وے کی زمین پر قبضہ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران بڑے رقبے کو واگزار بھی کروالیا گیا تھا۔

فائرنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ٹیم کو پیچھے ہٹنا پڑا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے

یہ بھی پڑھیں