کراچی (اوصاف نیوز)سندھ حکومت نے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والےتمام سرکاری ملازمین کو یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اورمحکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی ۔20اکتوبر کو دیوالی ہوگی اور تمام ہندو سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمیں کو تنخواہ اور پنشن15اکتوبر کو ملے گی ۔
مزید پڑھیں:بینک کے نام پر دھوکا دہی سے کیسے بچا جائے؟
