Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بدین : کار حادثے میں صوبائی وزیرکی بہن سمیت 2 افراد جاں بحق

بدین (اوصاف نیوز) کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین میں کھور واہ چوک پر پیش آیا جہاں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:چرچ کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں؟ تو اذان کیوں‌نہیں دی جا تی :مہدی حسن

یہ بھی پڑھیں