Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

آن لائن ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری!

کراچی (اوصاف نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آن لائن ملازمت عروج پر ہے۔ آن لائن ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جاب پورٹل قائم کر دیا ہے، جس پر آن لائن ملازمت کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

کراچی میں جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر چیز کو ڈیجیٹل کر رہی ہے۔ حکومت کا سب سے اہم پورٹل سندھ جاب پورٹل ہے جس کا آج افتتاح کر دیا گیا۔ یہ پورٹل خاص طور پر باصلاحیت اور آن لائن روزگار کے متلاشی نوجوانوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جو کہ روزگار کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی سندھ جاب پورٹل پر آن لائن ملازمت کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ یہاں سے لوگوں کو میرٹ پر روزگار ملے گا اور اس پورٹل میں تمام پراسیس آن لائن ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل کی جانچ کے لیے آئی بی اے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت پہلی بار ٹیسٹ کی ادائیگی کرے گی۔ تاہم، حکومت نے امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء کے لیے بار بار ٹیسٹ دینا ممکن بنایا ہے۔ ٹیسٹنگ ہر ماہ کی جائے گی تاکہ پہلے ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ جاب پورٹل پر جاب پر کلک کریں گے تو ایک پیغام آئے گا اور جیسے ہی یہ عمل حتمی ہوگا سب کو انٹرویو لیٹر بھیج دیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے جاب پورٹل ٹیسٹ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ اگر امتحان 100 نمبروں کا ہے تو 50 نمبر ٹیسٹ کے ہوں گے۔ اگر آپ ٹیسٹ میں 80 فیصد اسکور کرتے ہیں تو آپ کو 50 میں سے 40 نمبر ملیں گے، جب کہ انٹرویو کے لیے 30 نمبر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پارٹی میں صفائی یا بغاوت؟ پی ٹی آئی نے 32 ارکان کو الگ کر دیا!

یہ بھی پڑھیں