Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

پنکی کی پیشی کے دوران چیخ و پکار، ملزمہ کی بات پوری سنی جائے گی: عدالت

کراچی(نیوز ڈیسک) پنکی نے عدالت پیشی کے دوران چیخ وپکار شروع کردی۔کراچی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزمہ انمول کو پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمہ کو یقین دہانی کرائی کہ اسے کسی قسم کا ہراساں نہیں کیا جائے گا اور اس کا مکمل مؤقف سنا جائے گا۔

سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل اور ملزمہ دونوں کا مکمل مؤقف سنا جائے گا۔جج نے ملزمہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سانس لیں، آرام سے، میں آپ کی مکمل بات سنوں گا۔

دورانِ سماعت ملزمہ کے وکلا نے کورٹ روم کا دروازہ بند کرنے کی درخواست کی، تاہم جج نے کہا کہ وہ کورٹ روم کا دروازہ بند نہیں کر سکتے۔عدالت نے ملزمہ سے اس کا نام دریافت کیا، جس پر اس نے بتایا کہ اس کا نام انمول ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کو ایف آئی آر نمبر 147، تھانہ بغدادی کے مقدمے میں پیش کیا گیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی نے تمام انوسٹیگیشن افسران کو عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید پڑھیں۔کانگو میں ایبولا وائرس وبا سے 65 افراد ہلاک، 246 متاثر، سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

یہ بھی پڑھیں