حیدرآباد (نیوز ڈیسک)موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد،پابندی عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک روانی کے لیے لگائی گئی
اوورلوڈ اور ان فٹ گاڑیاں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔جانوروں سے لدی گاڑیوں کو دیگر متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔
ماضی میں جانوروں سے لدی ہوئی گاڑیوں کے موٹروے پر متعدد خطرناک حادثات ہو چکے ہیں جن میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا تھا
پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو موٹروے انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت،مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ روکنے کی ہدایت
ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔پابندی کا مقصد حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے، ترجمان موٹروے پولیس
مزید پڑھیں۔ایل این جی کی کمی، قطر سے درآمد شروع
