Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر کراچی میں کل عام تعطیل

کراچی: کراچی میں کل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی (کے ایم سی) نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون 2026 کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر شہر کراچی میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کل چھٹی کے باعث کے ایم سی کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم وہ محکمے اور عملہ جو ضروری، ہنگامی اور عوامی خدمات سے وابستہ ہیں، اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتے رہیں گے۔

ہر سال حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دیتی ہے۔ اس موقع پر کراچی میں مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جس کے پیش نظر مقامی تعطیل دی جاتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ عرس کی تقریبات پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں