Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

لیڈی کانسٹیبل سے محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کا بھیانک انجام، ملزمہ گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں لیڈی کانسٹیبل سے محبت کی شادی کرنے والے نوجوان کو ہاتھ پاؤں باندھ کر، منہ میں کپڑا اور گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوبیاہتہ دلہن دعا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہی تھی، مقتول حمزہ اور ملزمہ دعا کی شادی ہو چکی تھی اور ولیمہ 18 جون کو ہونا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان حمزہ کی لاش گھر سے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے، مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا، ابتدائی شواہد خودکشی نہیں بلکہ قتل کی واردات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

مقتول کے والد کی مدعیت میں اہلیہ دعا اور اس کے سابقہ شوہر فہد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، قتل کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، دلہن نے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ حمزہ نے خود کشی کرلی۔

مقتول کے بھائی کے مطابق حمزہ ہاتھ اور پاؤں بندھی حالت میں لٹکا ہوا تھا، جائے وقوعہ سے کرائم سین یونٹ نے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں۔ریاض چانڈیو کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج، حیسکو کی کارروائی

یہ بھی پڑھیں