Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پہلا پاکستانی سٹیلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں ، 3مئی کو خلاء میں روانہ ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان چین کے تعاون سے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا۔نیا مصنوعی سیارہ تیار کر لیا گیا ، مصنوعی سیارے کا وزن سات کلو گرام ہو گا جس میں دو آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، یہ مشن تین مئی کو روانہ کیا جائے گا۔
ارجنٹ پاسپورٹ فیس 13,500 ، نارمل کیلئے 7,500 روپے مقرر
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کا اہم سنگ میل ، اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ تین مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائےگا۔مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں