Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی پی ایچ آئی میں لوٹ مار، اربوں روپے خردبرد

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کے ادارے فلاحی تنظیم پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی) میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو کی آڈٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ منظوری کے بغیر سندھ بینک سے 1 ارب 18 کروڑ اضافی قرض لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق 1 ارب سے زائد کی غیر معیاری ادویہ اسٹاک تھیں جن کی معیاد ختم ہوچکی تھی، لیبارٹریز ساز و سامان کی خریداری کی مد میں 95 کروڑ روپے سے زائد بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، خوراک کی مد میں 48 کروڑ روپے کی بے قائدگیاں کی گئیں، مختلف کمپنیز سے غیرمعیاری ادویات کی خریداری کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر بھان سعید آباد، جامشورو سول ورک کی مد 2 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کئے گئےتھے۔

مزید پڑھیں:5اشیاء فریج میں رکھنا سنگین خطرناک ؟جانیےکیا اور کیوں

یہ بھی پڑھیں