Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پاکستان میں کام کرنیوالی این جی اوز ٹوبیکو فری کڈزاور وائٹل وائٹل اسٹرٹیجی کے سربراہان بھارتی اوریہودی نژاد ، تاحال کارروائی نہ ہوسکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) غیر رجسٹرڈ کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیمیں ٹوبیکو فری کڈز اوروائٹل اسٹریٹجی کے سربراہان بھارتی نژاد نکلے ، جبکہ ایک این جی او کے چیئرمین بروس مینڈیل کا تعلق ارب پتی یہودی خاندان سے نکلا،

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان این جی اوز کے اکاونٹس منجمد کرنے کا مراسلہ تو جاری کردیا مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال ان غیر ملکی این جی او ز کیخلاف کوئی کارروائی اور فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

غیر رجسٹرڈ تنظیمیں ٹوبیکو فری کڈر وائٹل سٹریٹجی کی فنڈنگ کرومیٹک ٹرسٹ ،ہیومن ڈیوویلپمنٹ فاونڈیشن،عورت فاونڈیشن ،انڈس ہسپتال اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی جیسی تنظیمیں ان کی فنڈنگ پر چلتی ہیں۔

گزشتہ سال اے بی این اس حوالے سے خبر نشر کر چکا کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے سربراہان بھارتی نژاد ہیں۔ اے بی این نے خبر نشر کی تھی کہ وائٹل سٹریٹجی کی بنیاد نئی دہلی میں رکھی گئی تھی ۔این جی او کے چئیرمین بروس مینڈیل کا تعلق ارب پتی یہودی خاندان سے نکلا۔

کراچی کی کمپنی کو فنڈز ٹرانسفر کا معاملہ بھی اے بی این نے اٹھایا تھا وصابی نامی فرم کو فنڈز ٹرانسفر کئے گئے جو کہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں وصابی کی ویب سائیڈ بھی جعلی نکلی جس پر تاحال اداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اسلام آباد: موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نجی اسکول کل سے کھلیں گے

یہ بھی پڑھیں